سانحہ سیہون: خودکش حملہ آورکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 19, 2017 | 11:44 صبح

سیہون (مانیٹرنگ) سانحہ سیہون میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشت گردی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔سندھ پولیس کا چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ابتدائی تفتیش میں پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد برقع پہن کر مزار کی حدود میں داخل ہوا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ حملہ آور پولیس اہلکار کو باآسانی چکمادے کر مزار میں داخل ہو گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ دہشت گرد پہلے خواتین کی قطار میں گھس کر مزار کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے۔تاہم گیٹ پر کھڑا پولیس اہلکار اس کو مردو

ں کی قطار میں شامل ہو کر اندر داخل ہونے کے لیے کہتا ہے جس کے بعد خود کش بمبار واپس پیچھے چلا جاتا ہے اور کچھ دیر بعد انٹر ی گیٹ پر کھڑے پولیس اہلکار کو با آسانی چکما دے کر اندر داخل ہو جاتا ہے۔

پولیس اہلکار دیگر لوگوں کی تلاشی لیتا رہا جبکہ اس دوران دہشت گرد پولیس اہلکار سے نظر بچا کر اندر داخل ہو گیا۔اس فوٹیج کے بارے میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کاکہنا ہے کہ 99فیصد یقین ہے کہ حملہ آور یہ ہی تھا۔انہوں نے کہا کہ رش کے باعث شواہد اکٹھے کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی۔سیہون دھماکے کے پیچھے حفیظ بروہی گروپ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔اس گروپ کا سندھ میں نیٹ ورک موجود ہے۔واضح رہے کہ ابتدائی تفتیش میں سندھ پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ دہشت گرد برقع پہن کر مزار کی حدود میں داخل ہوا تھا۔(