موبائل فون کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے لیے ایک اور اسمارٹ فون منظر عام پر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 08, 2017 | 19:07 شام
لاس ویگاس(مانیٹرنگ ڈیسک): موبائل فون کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی چین کی کمپنی ہواوے نے بیک وقت دو رئیر کیمروں والا سب سے سستا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا، آنر سکس ایکس نامی اسمارٹ فون فروخت کے لیے جنوری کے آخری عشرے میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چین کی موبائل فون کمپنی نے اپنی منفرد پروڈکٹ اور کوالٹی کے باعث مختصرعرصے میں موبائل کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی کمپنی اب اسمارٹ فون اور سام سنگ کو مات دینے کے لیے تیار ہے۔چینی موبائل فون کمپنی ہواوے نے بیک وقت دو کیمروں والا سب سے سستا اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کروادیا ہے، جسے ’’آنر سکس ایکس‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 250 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔یہ فون لاس ویگاس میں رواں ہفتے شروع ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر پیش کیا گیا، جس میں دو رئیر کیمرے ایک 12 میگا پکسلز جبکہ دوسرا 2 میگا پکسلز کا ہے تاہم اس کا فرنٹ (سیلفی) کیمرہ 8 میگا پکسلز ہے۔اس فون کے ڈوئل کیمرے آئی فون سیون پلس کے برابر ہیں اور تصاویر کا معیار بھی تقریبا برابر ہی ہے، یہ فون تین ورژن میں پیش کیا گیا ہے، ایک تھری جی بی ریم اور32 جی بی اسٹوریج، دوسرا چار جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج جبکہ تیسرا چار جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج شامل ہیں۔ہواوے کے اس فون میں کمپنی کا خصوصی کا تیار کردہ کرین 655 پروسیسر موجود ہے جبکہ دیگر فیچرز میں ڈوئل سم، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور 5.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے بھی شامل ہیں۔ہواوے کے مطابق پاکستان میں یہ فون جنوری کے آخر میں متعارف کروایا جائے گا جس کی ملکی کرنسی کے حساب سے قیمت تقریبا (ستائیس ہزار) روپے ہوگی۔