سینمامالکان نے عزت اور حلال کی روٹی کھانے کا فیصلہ کرلیا،ایسا فیصلہ،آپ جان کر قہقہہ ضرور لگائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 25, 2016 | 18:44 شام


لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان کے سینما مالکان نے عزت کی روٹی کھانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ ایک پولیس والے سے کسی نے پوچھا کہ کبھی حرام کی روٹی کھائی ہے اس نے کہا کہ ایک بار بادوباراں کا طوفان آیا ہوا تھا،اس روز کوئی سائل نہیں آیا تو گھر جا کے روٹی کھائی تھی۔ریڈ ایریا میں طوائف سے کسی نے پوچھا آ کے ساتھ والیاں تو ڈیفنس اور دیگ پوش علاقوں میں چلی گئیں وہاں ان کے کاروبار کو چاند لگ گئے آپ ادھر ہی ہیں۔تو اس نے جواب دیا کہ اللہ یہیں عزت کی روٹی دے رہا ہے۔پاکستان بھارت کشید گی

کے دوران پاکستان ک سینما مالکان نے بھارتی فلمیں چلانا بند کردی تھیں مگر پاکستان بھارت کشیدگی اسی طرح برقرار ہے مگر اکثر سینما مالکان نے عزت اور حق حلال کی روزی کے لئے اپنے سینماﺅں میں پھر سے انڈین فلموں کی نمائش شروع کردی۔