مشرف پر غداری کا الزام ان سے ہاتھ ملانا بھی مشکل ہے ، افتخارچوہدری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 10, 2017 | 18:05 شام

کراچی(مانیٹرنگ)سربراہ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی افتخار محمدچوہدری نے   کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ مشرف پر غداری کا الزام ہے اتحاد تو کیا مشرف سے ہاتھ ملانا بھی مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب کو معلوم ہو گا کہ ان کا دوست کیوں غائب ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان 120 دن میں وزیر اعظم نہیں بن سکے۔ زرداری صاحب کے جو لوگ غائب ہوئے ہیں وہ بہتر جانتے ہیں یہی حالات رہے تو صورتحال مزید خراب ہو گی۔ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے حالات کا م

وازنہ کیا دوسرے صوبو ں کی طرح یہاں بھی کرپشن اور بدعنوانی موجود ہے۔ صفائی کا فقدان ہے۔ پانی و بجلی سے عوام محروم ہیں۔ کوئی قانون نہیں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔چودھری صاحب کا مشرف سے ہاتھ نہ ملانے کا بیان دہرا معیار ہے،وہ مشرف کے اقدام کی توثیق کرنے والے بنچ میں شامل تھے قبل ازیں مشرف کے پی سی او کے تحت حلف بھی اٹھایا تھا