میں تو بولوں گا،چودھری نثار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 11, 2017 | 13:17 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں اپنا مؤقف اور کارکردگی رکھوں گا جب کہ اس میں تضحیک کی کونسی بات ہوئی یہ میرا آئینی حق ہے۔
سینیٹ کا اجلاس چیرمین سینیٹ رضاربانی کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بتایا کہ سال 2005 کے بعد دہشت گردی کے واقعات گزشتہ سال سب سے کم ہوئے، اس سال پہلی مرتبہ دہشت گردی کے واقعات ہزار سے کم ریکارڈ ہوئے جب کہ میری کارکردگی کا موازنہ پچھلی حکومت سے کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ملٹری آپریشن سے داخلی سیکیورٹی قائم نہیں ہوتی، سوات اور جنوبی آپریشن کا شدید رد عمل آیا جب کہ ان 3 سالوں میں 44 ہائی سیکیورٹی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوئے اور میں نے ساڑھے 3 سال میں انسداد دہشت گردی کے 142 اجلاس کیے۔