میری جوانی پر شک ہے تو آؤ یہ کام کر کے دیکھ لو ۔۔۔ عمران خان کو ڈوپ ٹیسٹ کا مشورہ دینے والوں کو بھی جوش آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 04:46 صبح

راولپنڈی(ویب ڈیسک)و فاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ کہیں سے اسلام اور پاکستان کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو اس کا جواب لازمی ہوتا ہے، جب بھی پاکستان اور اسلام کے خلاف کوئی آواز اٹھتی ہے تو رد عمل پر سب سے اونچی آواز چودھری نثار کی اٹھتی ہے،امریکا میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ مغرب کو اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہو گا،مغرب کو اسلام مخالف پالیسی سے باہر نکلنا ہوگا۔

راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے و فاقی وزیر داخلہ

کا کہنا تھا کہ مودی سمیت کوئی بھی اسلام یا پاکستان کے خلاف بات کرے تو سب پہلے وہ جواب دیتے ہیں،امریکا اور برطانیہ کے خلاف بھی میں ہی آواز بلند کرتا ہوں۔ چودھری نثارکا کہنا تھا کہ کسی کو میری نوجوانی پر شک ہے تو وہ میرے ساتھ دوڑ لگا کر دیکھ لے، اﷲ کے کرم سے جان اور جذبہ جوان ہے۔چونترہ کے لوگ میرے لیے نئے نہیں اور نہ میں ان کے لیے نیا ہوں ،ہمارا ایک مٹی سے تعلق ہے،ہم یہیں پیدا ہوئے اور یہیں پر دفن ہونا ہے۔ میں علاقے کے مسائل سے آگاہ ہوں، اب 1980ء اور1985 ء والا وقت نہیں،اب ہر کسی کے پاس موبائل ہے ،عوام خط،فون اور فیکس کے ذریعے اپنے مسائل مجھ تک پہنچا سکتے ہیں۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کیخلاف مہم چلا رہی ہے،جب میرے خلاف میرے مخالفین تقریریں کرتے ہیں تو مجھے فرق نہیں پڑتا، مجھے ان کی غلط بیانی اور جھوٹ پر افسوس ہوتا ہے،اس سے بڑھ کر افسوس سننے والوں پر ہوتا۔ان کاکہنا تھا کہ مشرف چاہتا تھا کہ چودھری نثار اسمبلی میں نہ آئے لیکن کلر سیداں اور روات والوں نے مجھے بار بار منتخب کیا،جو احسان کرتا ہے اس کا احسان یاد رکھنا چاہیے ،مجھے تو یہ احسان قیامت تک یاد رہے گا،میں نے اپنی ساری سیاسی زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں کیاجس سے میں یا میرے علاقے کے لوگ شرمندہ ہوں