علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے ملنے والا اسلحہ و دیگر سامان، وزیر داخلہ نے واقعی بڑا اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 31, 2016 | 04:07 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بنی گالہ کی طرف جانے والی صوبائی وزیر کی گاڑی سے اسلحہ کے علاوہ برآمد ہونے والی کوکین تھی، پاﺅڈر تھا یا پھر شراب تھی ، تشہیر نہیں کرنا چاہتا تاہم عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔اتوار کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیرداخلہ سے سوال کیا کہ کے پی کے کے وزیر علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے اسلحہ سمیت دیگر نشہ آور اشیاءبرآمد ہوتئی ہیں کیا ان میں پاﺅڈر بھی تھا، وزیر داخلہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ برآمد ہونے والی کوکین تھی، پاﺅڈر تھا یا پھر شراب تشہیر نہیں کرنا چاہتا۔