ان لڑکیوں سے ذرا بچ کے رہنا ،نادیہ حسین نے ارشد خان چائے والا کو سب سے پہلا مشورہ دے ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 17:10 شام

اسلا م آباد(ویب  ڈیسک) راتوں رات سوشل میڈیاسےشہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ارشد خان کوفیشن انڈسٹری سے مشورے بھی  ملنا شروع ہو گئے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق معروف ماڈل نادیہ حسین نے مشورہ دیاہے کہ ارشد کو اگر فیشن اورگلیمر کی دنیامیں آنا ہے تو اسے آزاد خیال ہونا ہوگااورلڑکیوں کے معاملے میں اجتناب برتناہوگا۔انہوں نے مشورہ دیاکہ ارشد خان کافیشن کی دنیامیں  کئی خواتین اورلڑکیوں سے واسطہ پڑے گاجس کے لئے ارشد خان کوذہنی طورپرتیارچاہیے۔انہوں نے مزیدکہاک

ہ ارشد خان کو چاہئے کہ وہ غیر جانبدار رہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ وہ گریس فل انداز میں انٹری دے تاکہ لوگ اسے دیکھ کر مزید متاثر ہوں۔ فیشن اسٹائلسٹ طارق امین نے بھی ارشد خان کےلیے مفید مشورے دئیے۔طارق امین نےکہاکہ ارشد کو فیشن کی دنیامیں آنے سے قبل خود کو ذہنی طورپر مضبوط بناناہوگا۔