بے پناہ حسن کی مالک پاکستانی چائے والی : اب اس حسینہ کی پوری دنیا میں دھوم مچے گی ۔۔۔۔۔۔تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 08:30 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں تین سال گزارنے والی ایک امریکی خاتون  صحافی نے  پاکستان میں چائے کی دکان یا کھوکھا کھولنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون صحافی سنیتھا رچی تین سال تک پاکستان میں مقیم رہی ہیں  اور انکے بقول پاکستان کی خوبصورتی اور لوگوں کی مہمان نوازی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتاکیونکہ کوئی شخص ان باتوں کا اندازہ پاکستان کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر ہی لگا سکتا ہے۔ پاکستانی کھانوں میں مجھے بکرے

کا مغز بہت پسند آیا لیکن پاکستان میں سب سے زیادہ مجھے دودھ پتی پسند آئی جو کہ بھینس کے دودھ اورشہد کے ساتھ پیش کی گئی ہو اور میں چاہوں گی کہ پاکستان میں اپنی چائے کی دکان کھول لوں۔
سنیتھا  نے بتایا کہ وہ پہلی دفعہ 2010 کے سیلاب کے دوران پاکستان آئیں اور یہاں تین سال تک قیام کیا جس کے بعد بھی وہ پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں۔ پاکستان آنے سے پہلے مجھے اس ملک کے بارے میں صرف منفی باتیں ہی سننے کو ملیں لیکن بطور صحافی میں نے خود کو غیر جانبدار رکھا اور خود پاکستان کو قریب سے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ دلفریب نظارے رکھنے والا ملک ہے جہاں آپ کو سندھ اور بلوچستان میں صحرا ملیں گے تو پنجاب میں میدان اور نمک کی کانیں بھی نظر آئیں گی جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آپ کو بڑے بڑے پہاڑ دیکھنے کو ملتے ہیں۔پاکستانی شہروں اور لوگوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنیتھا رچی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہت ہی پیار کرنے والے، بلا کے مہمان نواز اور بہت ہی جذباتی لوگ ہیں۔ میں اتنے زیادہ شہروں کو دیکھ چکی ہوں کہ اب گنتی ہی بھول گئی ہوں لیکن مجھے گوادر اپنی معاشی ترقی ، کراچی روشنیوں، لاہور تعمیرات، اسلام آباد سبزے، چترال اور وادی ہنزہ قدرتی حسن کے باعث بے حد پسند آئے ۔