ایک چائے والا راتوں رات سوشل میڈیا کا سٹار بن گیا ،مگر کیسے ؟جانیے اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 17, 2016 | 23:21 شام
لاہور(ویب ڈیسک)آپ نے خوبصورت اداکاروں اور ماڈلز کو ریمپ پر چلتے اور بڑے بڑے سٹیجوں پر دھواں دار پرفارمنس دیتے ہوئے کئی بار دیکھا ہو گالیکن اسلام آباد کے ایک چائے والی کی تو ایسی لاٹری لگی کہ راتوں رات سوشل میڈیا پر چھا گیا نہ صرف یہ بلکہ اس چائے والے کی خوبصورتی کا چرچا نہ صرف علاقے میں ہے بلکہ اب سوشل میڈ یا پر بھی اس کی خوبصورتی کے چرچے ہو رہے ہیں ۔گوری رنگت،نیلی آنکھیں اور جاذب نظر شخصیت کے حامل اس لڑکے کو جو بھی دیکھتا ہے ایک بار اس کی خوبصورتی میں ہی کھو کر رہ جاتا ہے ۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں فوٹوگرافر جویریہ علی اتوار بازار میں تصاویر اتار رہی تھیں کہ ان کی نظر اس چائے والے لڑکے پر پڑی ۔جویریہ علی نے اس لڑکے کی تصویر اتار کر کے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی جس کے بعد چائے والا راتوں رات سوشل میڈ یا پرہیرو بن گیا اور ہر طرف اس کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے ۔چائے والے کی خوبصورتی کے چرچے نہ صرف پاکستان میں ہوئے بلکہ سرحد پار بھی اس کی تعرفیں ہوتی رہیں اور بھارت کے مختلف لوگوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس کی تصویر کو شیئر کیا ۔ سوشل میڈ یا پر کوئی اس لڑکے کا موازنہ فواد خان کے ساتھ کرتا ہے تو کوئی اس کو حمزہ علی عباسی کہہ رہا ہے ۔تاحال اس لڑکے سے کسی نے رابطہ نہیں کیا لیکن اگلے کچھ مہینوں میں توقع ہے کہ اس لڑکے کو پاکستانی فلم یا ڈرامہ انڈسٹری میں موقع مل سکتا ہے ۔