پاکستان سے دوستی کی آڑ میں چینی شہریوں کا گھناﺅنا کام چینی باشندوں کا ایک گروہ گرفتار۔۔ کیا کام کرتے تھے؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 20, 2017 | 10:20 صبح

 
کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) ایف آئی اے نے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر جدید ترین ڈیوائسز کی مدد سے ڈیٹا چوری کر کے پاکستانی شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزام میں 2 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے کی جانب سے متعدد چینی شہریوں کو اس الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ایک ٹیم نے بینک الحبیب
کی شکایت پر ہفتہ وار تعطیل اور کام کے اوقات کے بعد شہر کی مختلف اے ٹی ایم مشینوں پر ڈیوائسز نصب کر کے کھاتہ داروں کا ڈیٹا چوری کرنے

والے 2 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی بینک کے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے جس نام زونگ زیامنگ بتایا جاتا ہے جبکہ گروہ کا ایک اور کارندہ زونگ زیان کان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔