چل بیٹا بن جا کرسی۔۔۔لیکن اس لڑکی نے تو کمال ہی کر دیا ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 04:48 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) سکول میں شریر بچوں کو اساتذہ اکثر کسی بننے کی سزا دیتے ہیں جس میں جسم کو ایک کرسی کی شکل میں ہوا میں معلق رکھنا ہوتا ہے۔ اگر کبھی آپ کوبھی یہ سزا ملی ہے تو آپ جانتے ہوں گے کہ یہ مشکل کام چند منٹ سے زیادہ جاری رکھنا ممکن نہیں لیکن ویت نام سے تعلق رکھنے والی نوجوان ڈاکٹر خاتون نے تقریباً 12 گھنٹے مسلسل کرسی بن کر دنیا کو حیران کردیا۔

ڈاکٹر تھینہ ہونے یہ ریکارڈ امریکی شہر سان فرانسسکو کے ورلڈ ٹیم یو ایس اے جمنیزیم میں مسلسل 11 گھنٹے

51 منٹ اور 14 سیکنڈ تک کرسی بن کر قائم کیا۔ اس دوران انہوں نے اصول و ضوابط کے مطابق اپنی کمر مسلسل ایک دیوار سے ٹکائے رکھی اور زمین سے صرف ان کے پاں کے تلوے چھورہے تھے۔ اس ریاکرڈ کے باعث ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں لکھا گیا۔ یہ کارنامہ دسمبر 2008ءمیں سرانجام دیا گیا، ڈاکٹر تھینہ دیگر کئی ریکارڈ بھی بنا چکی ہیں۔