مینی کوئن چیلنج میں خلا باز بھی پیچھے نہ رہے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):دنیا بھر میں مینی کوئن چیلنج کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس چیلنج کو پورا کرنے کی دھن میں مگن دکھائی دے رہے ہیں تاہم اب یہ بخار زمین کے بعد خلامیں بھی جاپہنچا ہے۔انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر موجود خلابازوں نے بھی چند لمحوں تک ساکت رہ کر اس چیلنج کو پورا کرلیا ہے۔فرانسیسی خلاباز تھامس پیسکوئٹ کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق خلائی اسٹیشن پر موجود4 خلاباز وں نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہوئے ساکت رہ کر چیلنج کو پورا کیا۔