ہمت ہے تو میدان میں آو¿ ، دبنگ سیاستدان نے چوہدری نثار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 19:39 شام

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے چوہدری نثار علی خان کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے اپنی حد میں رہنے کا مشورہ دے دیا۔


ذرائع کے مطابق شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان کو مناظرے کا چیلنج کیا ہے۔ شرجیل میمن نے وفاقی وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ وہ ان پر بنائے گئے مقدمات پر مناظرہ کرلیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ کو مشورہ دیا کہ چوہدری نثار وفاقی وزیر رہیں جج نہ بنیں۔ شرجیل میمن نے چوہدری نثار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کو جتنی تنخواہ ملتی ہے اتنی ہی بات کریں۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نواز شریف کی نوکری کرتے ہیں اور جتنی تنخواہ ملتی ہے اتنی ہی بات کرتے ہیں۔ اگر چوہدری نثار نے مناظرے میں مطمئن کردیا تو معذرت کرلوں گا۔