بھارتی فوج کو تیسری مخلوق سے مرد بننے کا چیلنج

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 18:11 شام

 

Part-DEL-Del6437440-1-1-0

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ) غیر رسمی گفت گو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارت وردی میں ہونے والی ہلاکتیں قبول نہیں کرتا، بھارتی فوجیوں کو مرد بننے کی ضرورت ہے، ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف نے مسکرا کر کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک صرف باتوں تک ہی محدود رہی۔ایوان صدر آمد پر صحافیوں سے غیر رسم

ی گفت گو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مغربی بارڈر پر جو حاصل کیا، اسے ضائع نہیں کرسکتے، آج چھ کلو میٹر تک فائر کرنے والا ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ ہوا اور اس استعمال کیا۔

اس موقع پر بلوچستان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آرمی چیف نے ناصر جنجوعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اچھا کام کیا ہے، ایل او سی کی صورت حال پر صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ہم اپنی طرف ہر شہادت قبول کرتے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ بھارت کے 40 سے 44 فوجی مارے گئے ہیں، بھارتی فوج وردی میں ہونے والی ہلاکتیں قبول نہیں کرتی، انہیں مرد بننے کی ضرورت ہے۔

 

483950068

ایک صحافی نے مزاق میں آرمی چیف سے کہا یہ مودی باز نہیں آرہا، جس پر آرمی چیف نے بھی مسکرا کر کہا کہ انہیں سمجھ ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں، اور کیا کرسکتے ہیں اور کیا قبلیت ہے