دہشت گردی کے ثمرات و اثرات: پاک افغان سرحد پر لوگ فاقوں پر مجبور ہو گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 25, 2017 | 07:33 صبح

کوئٹہ (ویب ڈیسک) چمن میں پاک افغان بارڈر پر باب دوستی کے دروازوں کی بندش کو آج ۹ دن ہوگئے۔سیکورٹی خدشات کے باعث سرحد بند ہونے سے آمد و رفت کا سلسلہ بند ہےاور کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے سے مسافر فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

">تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر سیکورٹی خدشات کے باعث پاک افغان بارڈز کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے  بند کررکھا ہے۔پاک افغان بارڈر کی بندش کو آج ۹روز مکمل ہوگئے ہیں اور سرحدی دروازے بند ہونے سے مسافر سرحدوں پر پھنس کررہ گئے ہیں ۔چمن بارڈر پر باب دوستی بند ہونے سے افغان ٹرانزٹ اور تجارت بند ہے جس سے سازو سامان کی ترسیل کے ٹرکوں کے قافلے بارڈر پر کھڑے ہیں۔تجارتی قافلوں کی لمبی قطاریں ہیں جو سرحد کھلنے کے منتظر ہیں۔(ش س م)