اس سال کا چاند گرہن کب ہو گا؟؟؟؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 19:38 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):سال 2017 کا پہلا چاند گرہن کل علیٰ الصبح ہوگا۔ پاکستان میں گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 3 بجے کے بعد ہوگا۔ پونے 6 بجے چاند گرہن عروج پر ہوگا۔چاند کو گرہن لگنے کا عمل 4 گھنٹے سے زائد رہے گا۔ پاکستان میں یہ جزوی طور پر لگے گا۔ ناسا کے مطابق یہ گرہن امریکا کے جنوبی حصوں، خاص طور پر برازیل، یورپ، افریقہ اور ایشیا کے مغربی حصے میں نظر آئے گا۔یاد رہے کہ چاند گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین گردش کے دوران چاند اور سورج کے درمیا

ن آجائے۔ اس وقت زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے اور چاند تاریک ہوجاتا ہے۔رواں سال کا دوسراچاند گرہن 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب ہوگا۔رواں ماہ 26 فروری کو سورج گرہن بھی واقع ہوگا جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہوگا۔جس میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔