(ن) لیگی حکومت کے دن پورے ہو گئے: شریف فیملی اور اسکے حواریوں کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی، آپ بھی پڑھیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 20, 2017 | 13:13 شام

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کردیا ہے ۔ جو آسان لفظوں میں ایک جامع چارج شیٹ ہے ۔ اس فہرست میں کہا گیا ہے  کہ  اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی مالی سال 2014-15کے اصل صوبائی اخراجات کی 833صفحات پر مشتمل رپورٹ حکومت کی بجٹ میں ہیرا پھیری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اس فہرست میں انکشاف

ہوا ہے کہ پنجاب کی بیورو کریسی اور حکومت نے اسمبلی میں منظور شدہ بجٹ کی دھجیاں اڑا دیں اور تعلیم ،صحت سمیت سماجی شعبہ جات کی رقم میں غیر معمولی رد و بدل کیا گیا ۔ جبکہ وزیر اعلی سیکرٹریٹ،صوبائی وزرا اور حکومتی شخصیات کے پروٹوکول کا بجٹ اسمبلی پیشگی منظوری سے ہٹ کر بڑھایا دیا گیا ، محکمہ صحت کے بجٹ میں مجموعی طو رپر 16.5فیصد کٹوتی کی گئی ، ڈاکٹر نوشین حامد کی طرف سے جاری کردہ حقائق نامہ میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی سیکیموں کے لئے اسمبلی کے منظور کردہ 20ارب 97کروڑ روپے بجٹ کو افسروں نے 22.2فیصد کمی کے ساتھ 16ارب73کروڑ روپے کردیا ،اسمبلی نے ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کے لئے 1ارب 49کروڑ منظور کئے ،افسرشاہی نے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا جبکہ دوسری طرف لاہور کے سرکاری ہسپتالوں گنگارام،جناح،میو،جنرل،سروسز ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور شیخ زید کو مختص بجٹ کا 95فیصد زائد یا گیا۔

 رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کے اس حقائق نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن کے لئے مختص بجٹ 86کروڑ تھا جبکہ اصل اخراجات فیصد کٹوتی کے ساتھ 18کروڑ رپے رہے ،تعلیم کے لئے 55ارب13کروڑ رکھے گئے جبکہ 46ارب 76کروڑ روپے خرچ ہوسکے ،سرکاری سکولوں کے لئے 27ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا جس پر 55.6فیصد کٹوتی لگا دی گئی،حکومت نے امراء سکولوں کے لئے سو فیصد زائد رقم خرچ کی ، پبلک سیفٹی کمیشن قائم کرنے کے لئے 8کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی تاہم اس کی 90 فیصد کٹوتی کی گئی او ر صرف30لاکھ روپے جاری کئے گئے ،پنجاب کی وئی آئی پی شخصیات کے لئے 5کروڑ 6لاکھ روپے کے رکھے گئے جبکہ 11کروڑ 17لاکھ روپے خرچ کئے گئے اس طرح بجٹ میں 120روپے اضافہ کیا گیا۔ٹیلی فون ،بجلی،پٹرول کے بلوں اور دیگر مدوں میں15کروڑ 58لاکھ روپے رکھے گئے جبکہ 16کروڑ95لاکھ روپے خرچ کئے گئے اس طرح 8.8فیصد اضافہ کیا گیا ،وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے لئے منظورشدہ 21کروڑ 99لاکھ کے بجائے 44کروڑ 78لاکھ روپے خرچ کئے گئے ،وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے بجٹ میں112فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ،حقائق نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور سے پنجاب کابینہ میں چھ وزیر شامل ہیں اور بڑے منصوبے بھی لاہور میں شروع کئے گئے ہیں ،جنوبی پنجاب کے  عوام  میں احساس محرومہی بڑھ رہا ہے جبکہ تخت لاہور کے مالک  سب کچھ لاہور پر خرچ کرنے میں مصروف ہیں ۔