ہالی وڈ اداکار شارلیز تھیرن کی زندگی پر ایک نظر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 18:38 شام

لاہور(مہرماہ رپورٹ):شارلیز تھیرن جنوبی افریقی اور امریکی اداکارہ، پروڈیوسر اور فیشن ماڈل ہے۔

جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والی اداکارہ شارلیز تھیرن ان فنکاروں میں شامل ہیں جو افریقی نوجوانوں میں ایڈز اور ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے انسانی ہمدری کے پروگرام میں کام کر رہی ہیں ،

گواسنے اپنا اداکاری کا سفر فحش فلموںسے شروع کیا جس میں کسی بھی وقت ایڈز کے موذی مرض کا شکارہونے کا امکان ہوتا ہے۔

شارلیز نے یہاں عام فلموں میں کام شروع کیا وہیں رفاعی اورفلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لینا شروع کردیا۔

چارلیز کا نام گزشتہ سال سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے دس فنکاروں میں شامل تھا۔

کرس ہیمس ورتھ اور چارلیز تھرون کی ایکشن سے بھرپور امریکن ایڈونچرڈرامہ فلم دی ہنٹ مین ونٹرز وار نے گزشتہ سال ریکارڈ بزنس کیا ۔

کیڈرک نیکولس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پریوں کی افسانوی داستان پر مبنی ہے جس میں شہزادہ پری کو چڑیل سے نجات دلانے کیلئے بھرپور مقابلہ کرتے دکھائی دیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ،چارلیز تھیرن کے ساتھ ایمیلی بلنٹ،جسیکا کیسٹین،کولن مورگن اور سیف کلیفن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔