پاکستان میں لوڈشیڈنگ کو بائے بائے : چشمہ پاور پلانٹ سے خوشخبری آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 07:25 صبح

میانوالی (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے  میانوالی میں چشمہ تھری نیوکلیئر پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا، پلانٹ سے تین سو چالیس میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ چشمہ تھری نیوکلیئر پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا۔ چشمہ تھری پاکستان اور چین کے اشتراک عمل کا ایک اور سنگ میل ہے۔ اس سے نہ صرف توانائی کی قلت دور ہوگی بلکہ یہ کلین انرجی پراجیکٹ ہے۔ یہ پراجیکٹ تجارتی و صنعتی شعبوں

کو بجلی فراہم کرکے ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔ 340 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا یہ بجلی گھر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور چائنا نیو کلیئر کارپوریشن کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے