لاپتہ بلاگرز کے بارے میں چودہدری نثار نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستان کے خلاف ’پروپیگنڈہ‘ کرنے والوں کا منہ بند ہوجائے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 15:11 شام


اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لاپتہ بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں ہے، حکومت کی تمام تر توجہ بلاگرز کی بخیریت بازیابی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے لاپتہ بلاگرزسے متعلق میڈیارپورٹس،سوشل میڈیاپرجاری پروپیگنڈے کانوٹس لے لیا ہے،انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کی تشہیر بے حسی کا واضح ثبوت ہے،ایسے عمل سے کرب میں مبتلا خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بعض عناصرکا غلط معلومات کی تشہیر کا مقصد معاملے کو مزید الجھانا ہے،مقدمات قائم کرنے سے متعلق خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں،لاپتابلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں ہے۔