’آرمی چیف اگر یہ کام ہوا تو ہم فوراًایٹم بم چلادیں گئے۔۔۔‘

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 11:53 صبح


اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ ) حکومت پاکستان نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ اگر حملہ کیا گیا تو ادھرسے بھی ایٹم بم استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نئے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے کشیدہ حالات میں ہمسایہ ممالک پر حملوں کے خفیہ منصوبوں کے اعتراف کے بعد پاکستان نے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ اگر حملہ کیا گیا تو ہماری طرف سے بھی بم استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تین پاکستانی حکام نے فنانشل ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کی سرزمین پر حملے کا

منصوبہ بنایا تو پاکستان اپنے دفاع کیلئے ہر ضروری اقدام کریگا۔ ”اگر ہماری قومی سلامتی پر آنچ آئی تو پاکستان اپنے دفاع میں تمام ہتھیار استعمال کریگا“۔
پاکستان کی جانب سے یہ موقف نئے بھارتی آرمی چیف کے اعتراف کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے خطے میں کولڈ سٹارٹکی موجودگی کا اعتراف کیا تھا۔

بھارتی آرمی چیف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کولڈ سٹار ٹ سٹریٹیجی پاکستان کی جانب حملوں کے نتیجے میں فوری ردعمل کیلئے بنائی گئی ہے جس کا مقصد یہ بھی ہے کہ حکومت پاکستان کی تیاری اور بین الاقوامی برادری کی مداخلت سے قبل بھارتی فوجی دستے پاکستان میں داخل ہو کر بارڈر پر براجمان ہو سکیں۔