بڑی خبر: آرمی چیف کو ایسے لوگوں نے حکومت کی شکایت لگا دی کہ۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 13:42 شام


 
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجر برادری اور صنعت کاروں نے ملاقات کی ہے جس دوران تاجر برادری نے آرمی چیف سے سندھ حکومت کی کارکردگی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیاہے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں ایس ایم منیر ،زبیر طفیل ،شمیم فرپو اور دیگرا فراد شامل تھے ،ملاقات میں تاجر برداری کا کہناتھا کہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری ٹھیک سے نہیں نبھا رہی ہے ،کراچی کو گندا ترین شہر بنا دیا گیاہے۔صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل کا کہناتھا کہ تا

جر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا م کرتے رہیں گے ،تاجر اور صنعت کار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل نے بتایا کہ آرمی چیف نے ملاقات کے دوران کہا کہ آرمی چیف نے کہاکراچی کو دہشتگردوں سے پاک کردیا جائیگا۔