’ہم یہ کام بخوبی جانتے ہیں‘آرمی چیف کا وزیراعظم کو واضح بیغام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 18, 2017 | 12:56 شام
راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحد پار سے ہر طرح کے خطرات سے اچھی طرح نمٹنا جانتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر نے ملاقات کی جس دوران کنٹرول لائن پر سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج سرحد پار سے ہر طرح کے خطرات سے اچھی طرح نمٹنا جانتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیکیورٹی اور ترقیاتی کاموں میں تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔