عہدہ سنبھالتے ہی چیف جسٹس میاں ثاقب نے پاناما کیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 11:39 صبح

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حلف اٹھاتے ہی پناما لیکس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر دیا ہے۔ پانامہ لیکس کیس چار جنوری سے سماعت کیلئے مقرر کر کے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ سربراہ ہوں گے جبکہ چیف جسٹس خود بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کیلئے جو بنچ تشکیل دیا ہے اس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ سابق چیف جسٹس کی سربر

اہی میں کیس کی سماعت کرنے والے پرانے بنچ کے ایک رکن جسٹس امیرہانی مسلم نئے بنچ کا حصہ نہیں۔ پنامہ لیکس کیس کو نئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کیلئے سب سے بڑا چیلنج کہا جا رہا تھا۔ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا فیصلہ اسی کے بارے میں کیا۔