چیف جسٹس نے فنکاروں،کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کو شرم دلادی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 02:51 صبح

اسلام اآباد(مانیٹرنگ)کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بعد چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے نئی دہلی میں اگلے ماہ ہونے والی کانفرنس کی دعوت مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے انڈین سرپم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط میں لکھا ہے کہ موجودہ کشیدہ حالات میں کانفرنس میں شریک نہیں ہوسکتا۔ چیف جسٹس کوانڈیا میں ثالثی کے نظام کو مضبوط بنانے سے متعلق گلوبل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا چیف جسٹس نے اپنے خط میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کانفرنس میں شریک نہیں ہو سکتا۔ کانفرنس 21 سے 23 اکتوبر کو نئی دہلی میں
ہونا ہے۔ اس سے قبل چیف جسٹس نے وزارت خارجہ سے کلیئرنس ملنے کے بعد کانفرنس میں شرکت کی حامی بھرلی تھی۔ حالیہ کشیدگی کے بعد چیف جسٹس نے بھارت جانے سے انکار کیا ہے۔