پاک فوج نے بلوچستان کو سب سے شاندار تحفہ دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 12:40 شام


راولپنڈی (ماینٹرنگ رپورٹ) پاک فوج نے بلوچستان حکومت کو برفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے 2 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز فراہم کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صوبے کے بعض حصوں میں شدید برفباری کے بعد بلوچستان حکومت نے پاک فوج کو ہیلی کاپٹر ز کی فراہمی کی درخواست کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کو 2 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز فراہم کیے گئے۔ 
پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹرز قلات ڈویڑن کے علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے دیے گئ

ے جن کے ذریعے 4 ٹن سے زائد اشیائے خورو نوش، ٹینٹ اورجیکٹس متاثرہ علاقوں میں پہنچائی گئیں۔ قلات ڈویڑن میں امدادی اشیامقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے تقسیم کی گئیں۔