آرمی چیف کی اہم ترین شخصیت سے ملاقات ‘ کیا اقدام اٹھایا؟۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 12:39 شام

راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی سفیر نے ملاقات کی جس میں اینا لیپل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کارکردگی کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی خطے میں امن و استحکام کے لئے ک

وششیں بھی قابل تحسین ہیں اور اس موقع پر جرمن سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کارکردگی کو خراج عقیدت پیش کیا۔