بس بہت ہوگیا،پاک فوج کہ سپہ سلار نے اہم بڑی شخصیت کو اپنے پاس طلب کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 10:07 صبح

راول پنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کے ہاتھوں ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی پر افغان سفیر کو جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) طلب کرکے شدید احتجاج اور افغان سرزمین پر چھے بیٹھے 76 دہشت گردوں کو فہرست تھما دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تازہ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں چھپے بیٹھے دہشتگردوں کے ہاتھوں ملک بھر میں دہشت گردی پر پاک فوج کی جانب سے افغان سفیر عمر ذاخیل وال کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا

ترجمان کے مطابق افغان سفیر

کو جی ایچ کیو طلب کرکے دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور جانی نقصان پر شدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے صاف صاف بول دیا گیا ہے کہ افغانستان ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اور اگر کابل ایکشن نہیں لے سکتا تو پاکستان کے حوالے کرے۔

ترجمان کے مطابق افغان سفیر کی جی ایچ کیو آمد پر 76 انتہائی مطلوب دہشت گرد جو افغانستان میں موجود ہیں، ان کی فہرست افغان سفیر کے حوالے کی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان کے پاکستان کی جانب سے متعلقہ 76 دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔