آرمی چیف جنرل باجوہ نے بڑے عرب ملک کو جواب دیدیا۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 13:10 شام

راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے فاٹا اورخیبر پختونخوامیں ترقیاتی منصوبوں کے لئے یو اے ای کے سفیر کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سفیر عیسیٰ عبداللہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے قندھار حملے میں جاں بحق ہونے والے متحدہ عرب امارا

ت کے شہریوں کی ہلاکت پراظہارافسوس کیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے حوالے سے سفیرکے کردارکو بھی سراہا۔