ڈان لیکس ۔۔۔ پاک فوج نے بھی موقف دیدیا‘ ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی حلقوں میں تہلکہ برپا ہوگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 31, 2017 | 11:50 صبح
راول پنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس کی انکوائری کے جلد نتائج آنے والے ہیں، ابھی قیاس آرائیوں کا کوئی فائدہ نہیں۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی انکوائری ہو رہی ہے اور بہت جلد نتائج آنے والے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حکومت انکوائری کے نتائج جلد سامنے لائے گی اور شیئر کرے گی، تحقیقات کے نتائج آنے سے قبل کسی بھی قسم کی قیاس آرائیاں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا وہ سب کے سامنے ہو گا۔