الودع: چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کل رخصت ہو رہے ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2016 | 07:12 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کل جمعہ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ نامزد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ہفتے کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عدالت عظمیٰ کے اسٹاف اور افسران سے خطاب کریں گے۔

اسٹاف اور افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا الوداعی خطاب سننے کے لیے بہرصورت تقریب میں شرکت کریں۔ ملک کے 25 ویں نامزد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی‘ صدر مملک

ت ممنون حسین ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ تقریب میں عدالت عظمیٰ کے جج، سرکاری افسران، اٹارنی جنرل اور دیگر سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔