واہ رے مسلمانو: 1500 پھولوں کی افواج میں بھرتی ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے پوری امت مسلمہ کو آئینہ دکھا دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 05, 2017 | 10:25 صبح
لندن (ویب ڈیسک) انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغی اگلے مورچوں پر لڑنے کے لیے 15 سال کی عمروں تک کے بچوں کو بھرتی کررہے ہیں۔
ذرئع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 15 سے 17 سال تک کی عمروں کے چار بچوں کے والدین نے انسانی حقوق کی تنظیم کو بتایا ہے کہ حوثی باغیوں نے ان کے بچوں کو صنعا میں بھرتی کیا تھا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ان میں سے دو بچوں کو حوثی باغیوں کے نمائندوں نے ان کے والدین کو بتائے بغیر ایک مذہبی اسکول میں سے بھرتی کیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیروت میں واقع علاقائی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیع حدید کا کہنا ہے کہ انہوں نے حوثی فورسز سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو اپنے والدین اور اپنے گھروں سے دور کرنے سے گریز کریں اور انہیں آگ کی لکیر پر نہ دھکیلیں جہاں ان کی جان بھی جاسکتی ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مارچ 2015 سے لے اب تک لڑائی میں شامل مختلف گروپس نے تقریباً 1500 بچوں کو بھرتی کیا ہے۔