چین ہوا میں معلق پہلی سسپنشن ٹرین

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 20:46 شام

بیجنگ (شفق ڈیسک) چین میں ہوا میں معلق پہلی سسپنشن ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ چئیر لفٹ پر سوار ہو کر فضا سے زمین کا نظارہ اب پرانا ہو گیا۔ چین کی نئی ٹرین شہریوں کو منزل پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ فضا میں سواری کے مزے بھی دے گی۔ صوبہ سچوان میں لیتھم بیٹری سے چلنے والی ہوا میں معلق ٹرین نے پہلا آزمائشی سفر کامیابی سے طے کر لیا۔ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اس ٹرین میں 120 مسافروں سوار ہو سکتے ہیں۔ حکام کیمطابق نئی ٹرین کی باقاعدہ سروس کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔