گاﺅ لیانگ نامی سرنگ 13 کسانوں نے سادہ اوزاروں کی مدد سے 5 سالوں میں کھودی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 07, 2016 | 03:25 صبح

ہینان (شفق ڈیسک) حال ہی میں چین کی ایک حیرت انگیز سرنگ کی ڈرون ویڈیو نے چین میں سینکڑوں سال قبل بنائے جانے والے اس شاہکار کی یاد تازہ کردی ہے۔ ایک دشوار گزار اور قریباً بالکل سیدھی چٹان پر قائم اس سرنگ کا نام گاو¿ لیانگ ہے اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے صرف 13 کسانوں نے سادہ اوزاروں سے 5 سال کے عرصے میں کھودا تھا اور آج یہاں کاریں دوڑتی ہیں۔ چائنہ ٹی وی کی جانب سے جاری اس حیرت انگیز ویڈیو میں چینی صوبے ہینان میں واقع یہ عجوبہ سرنگ دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ سرنگ 1700 میٹر ( 5500 فٹ) کی بلندی پر
واقع ہے اور اس کے پاس گاو¿لنگ گاو¿ں ہے جو 600 سال پرانا ہے۔ یہاں 1972 میں باقاعدہ روڈ بنایا گیا ورنہ اس بلندی پر جانے کے لئے پتھروں سے بنے 720 زینوں پر چڑھ کر جانا پڑتا تھا لیکن اس سے قبل یہاں کے باہمت دیہاتیوں نے اپنے ہاتھوں میں سادہ اوزار تھام کر سرنگ بنانا شروع کی اور 5 سال کی محنت کے بعد لوہے جیسی چٹانوں کے درمیان ایک راستہ بنالیا۔ تمام مشکلات کے باوجود یہاں کے دیہاتیوں نے 4 میٹر چوڑی اور 5 میٹر بلند سرنگ کھودی جس میں 12 ٹن سلاخیں استعمال ہوئیں اور 4 ہزار ہتھوڑے ٹوٹے۔