الیکٹرک رکشہ کی دریافت
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 08, 2017 | 21:50 شام
سویڈن (شفق ڈیسک) سویڈن کے شہر ہتی بوری میں بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف کروایا گیا ہے جو سواریوں کو مختصر فاصلوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بزنس انسائیڈر نورڈیک رپورٹ کیمطابق سویڈن کے دوسرے بڑے شہر ہتی بوری میں بجلی سے چلنے والے رکشہ سروس شروع کی گئی ہے۔ اس رکشے کو پوڈ ٹیکسی کا نام دیا گیا ہے۔بیٹری کی مکمل چارجنگ کے بعد اس کے ذریعے 45 میل کا فاصلہ طے کیاجاسکتا ہے۔ مذکورہ پوڈ ٹیکسی میں ڈرائیور کے علاوہ دو افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔ اس کی بکنگ موبائل فون کی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔اس وقت سویڈن کے جنوب مغربی شہر یوہتیبوری میں 9 رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ آئندہ اپریل میں توقع ہے کہ دارالحکومت سٹاک ہوم کی سڑکوں پر بھی رکشے چلتے ہوئے نظر آئیں گے۔