چین نے اپنا لوہا منوانے کیلئے سب سے بڑے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 11, 2016 | 19:32 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) حال ہی میں دنیا کی سب سے بڑی دوربین نصب کرنیکے بعد چین نے خلائی میدان میں اپنا لوہا منوانے کیلئے ایک اور بڑے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، اب وہ دنیا کا سب سے بڑا نیا خلائی طیارہ بنائیگا جو ایک ساتھ 20 مسافروں کو لیکر روزانہ کی بنیاد پر زمین کے مدار سے باہر سفر کر سکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طیارے کو چائنا اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے ڈیزائن کیا ہے اور اسکا خیال حال ہی میں میکسیکو میں ہونیوالی کانفرنس میں پیش کیا گیا چین کا یہ خلائی طیارہ کسی راکٹ کیطرح عمودی ٹ

یک آف کرنیکی صلاحیت رکھتا ہوگا جبکہ آٹومیٹک لینڈنگ کرسکے گا۔ سائنسدانوں نے طیارے کے دو ڈیزائن تیار کئے ہیں۔ منصوبے پر عملدارآمد اگلے دو سال میں متوقع ہے جبکہ دوسری جانب سائبر سپیس سکیورٹی انٹر نیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی چین کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور چین اس میدان میں خود کو دنیا کی بڑی انٹرنیٹ طاقت کے طور پر سامنے لانا چاہتا ہے، یہاں ایک مطالعاتی اجلاس کے دوران جس میں چین کی اعلیٰ قیادت موجود تھی، چین کے صدر شی جن پنگ نے انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سپیس سکیورٹی میں مزید ترقی کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اگرچہ انٹر نیٹ کی دنیا میں تاخیر سے شامل ہوا ہے لیکن انٹرنیٹ ورک اور خدمات کے سلسلے میں گذشتہ دو عشروں کے دوران نمایاں ترقی کی ہے، چین میں 2015ء میں الیکٹرانکس انفارمیشن تیار کرنیوالی صنعت کا حجم 11.1 ٹریلین یو آن (1.66 ٹریلین امریکی ڈالر) تھا جبکہ اب ملک 3.9 ٹریلین یو آن کیساتھ دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس مارکیٹ بن چکا ہے۔ اعداد و شمار کیمطابق اس وقت 700 ملین چینی انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں جو کہ چین کو دنیا کا سب سے بڑا آن لائن ملک بنا سکتے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ دو دھاری تلوار ہیں اور چین سائبر سپیس انتظامیہ کو بہتر طورپر استعمال کرنیکی ہدایت کرتا ہے تاکہ ملک میں مثبت اورصحت مند سائبر کلچر فروغ پا سکے تاکہ ہم سائبر کرائم کیخلاف موثر طور پر جدوجہد کر سکیں۔