سفارتکار نکالنے پر پیوٹن بپھر گئے،اوباما کو دھمکی دیدی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 30, 2016 | 17:53 شام

بیجنگ (شفق ڈیسک) چین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرارداد روک دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کیمطابق بھارت جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کیلئے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لاچکا ہے اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور اس بار مولانا مسعود سے متعلق قرارداد کو مسترد کردیا ہے۔ دوسری جانب بھارت وزارت خارجہ کے ترجمان و

کاس سوروپ کا کہنا تھا کہ بھارت نے 9 ماہ قبل مسعود اظہر کو دہشت گرد قراردینے کیلئے قراداد پیش کی جس پر سیکیورٹی کونسل کے تمام ارکان کی جانب سے حمایت ملی تاہم چین نے اس قرارداد کو اپریل سے روکے رکھا اور اب اسے مسترد کردیا ہے۔ مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دلوانے میں بھارت کو امریکا، برطانیہ اور فرانس کی حمایت حاصل ہے تاہم چین کی جانب سے قرارداد کو ہمیشہ ویٹو کیا گیا جب کہ تکنیکی رکاوٹ ختم کرنے کے لیے بھارت نے چین سے کئی بار مذاکرات بھی کیے مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے اور بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت میں بھی چین رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ بھارت جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے سمیت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی کارروائیوں کا ذمہ دار قرار دیتا ہے جب کہ پاکستان پر جیش محمد کی حمایت کرنے کا الزام بھی عائد کرتا ہے تاہم پاکستان نے ہمیشہ بھارتی الزام کو مسترد کیا ہے۔