چین برفباری سے نظام زندگی مفلوج

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 17:39 شام

چین (شفق ڈیسک) چین کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو کر رہ گئی۔ چین کے مختلف علاقوں میں جاری ہلکی برف باری میں شدت آ گئی، گاڑیاں،درخت اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں، شدید برف باری میں ٹرینوں کی روانی بحال رکھنے کیلئے مسلسل پٹڑیوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ برف پڑنے سے کئی علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہو کر رہ گئی جبکہ کئی علاقوں میں ٹریفک جام رہا،شمال مغربی چین میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے

گر گیا ہے۔