30 ارب ڈالر کی لاگت سے سیمی کنڈیکٹر فیکٹری کے قیام کا فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 19:50 شام

بیجنگ (شفق ڈیسک) چین میں چپ بنانیوالی سب سے بڑی کمپنی سنگووا یونی گروپ نے 30 ارب ڈالر کی لاگت سے سیمی کنڈیکٹر فیکٹری کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین نے سیمی کنڈیکٹر میں غیر ملکی انحصار کم کرنے کیلئے اس شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں سرکاری کمپنی سنگووا یونی گروپ مشرقی صوبہ جیانگ ژو میں سیمی کنڈیکٹر فیکٹری قائم کرے گی جس پر 30 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ اس فیکٹری میں صارفین کیلئے الیکٹرانک آلات جیسے سیل فونز، کیمرہ اور کمپیوٹروں

میں استعمال ہونیوالی چپس تیار کی جائیں گی۔