کسٹم سروس کا کام روبوٹ سرانجام دینے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 17:59 شام

بیجنگ (شفق ڈیسک) چین جانیوالوں کا استقبال اب انسان نہیں بلکہ ایک ایسی چیز کریگی کہ وہاں جانے کے خواہش مند سن کر ہی گھبرا جائیں گے۔ رپورٹ کیمطابق چین نے ایک ائرپورٹ کے بعد اب اپنی تین بندرگاہوں پر بھی مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ بطور کسٹم آفیسر تعینات کر دیئے ہیں۔ یہ روبوٹ چینی صوبے گوانگ ڈونگ کی بندرگاہوں پر متعین کیے گئے ہیں۔ گونگ بی بندرگاہ کے ڈائریکٹر کسٹمز ژا من کا کہنا ہے کہ ’’یہ روبوٹ مشکوک افراد کی تلاش کی صلاحیت کے حامل ہیں اور کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھ کر الارم بجا دیا کری

نگے۔ ان میں انسانی چہرے کی شناخت کرنیکی صلاحیت بھی موجود ہے۔ اسکے علاوہ کسٹمز ڈیٹا بیس کی بنیاد پر یہ روبوٹس آنیوالے لوگوں کو انگریزی، جاپانی، مینڈرین اور کینٹونیز سمیت 28 زبانوں میں سوالات کے جوابات بھی دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بعض ایسے مخصوص مسائل ہیں جو یہ روبوٹ حل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں ہم روبوٹس کو اپنی کسٹمر سروس لاٹ لائن سے بھی منسلک کر دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین نے گوانگ ڈونگ کے مصروف ترین ائرپورٹس پر سکیورٹی کیلئے بھی روبوٹس تعینات کئے تھے جو بخوبی کام کر رہے ہیں۔