چین کے اعلان نے تیل پیداکرنیوالے ممالک میں کھلبلی مچا دی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 15, 2016 | 17:46 شام
سنکیانگ(شفق ڈیسک) پٹرول سے ہی جان چھڑانے کا فیصلہ،چین کے اعلان نے تیل پیداکرنیوالے ممالک میں کھلبلی مچادی،چین کے خوداختیار علاقے سنکیانگ ویغور میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو مزید فروغ دیا جائیگا، بجلی سے جلنے والی گاڑیوں کیلئے دس ہزار سے زائدچارجنگ سٹیشنزقائم کئے جائینگے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کیمطابق سنکیانگ میں2016ء سے 2020ء تک بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی چارجنگ تنصیبات کی منصوبہ بندی کا اجرا ہوا جس میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ بس، لوڈڈ گاڑیوں، صفائی کی گاڑیوں، ٹیکسیوں سمیت سات شعبوں میں بجلی کی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیا جائیگا۔اس دوران سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے مزید دس ہزار سے زیادہ چارجنگ سٹیشنز کی تعمیر کی جائیگی تاکہ سنکیانگ میں ترقی کرنیوالی بجلی گاڑیوں کی چارجنگ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ منصوبہ بندی کیمطابق ارمچی، ترپان سمیت ترقی یافتہ شہروں،اہم سیاحتی مقامات میں بجلی کی گاڑیوں کی ترقی کو مزید زور دیا جائیگا۔