چین میں کھرب پتی لوگوں نئی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 15, 2016 | 17:47 شام

بیجنگ (شفق ڈیسک) چین میں انتہائی امیر افراد کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی۔ ایک چینی میگزین ہوران کی مرتب کردہ ایک سروے رپورٹ کیمطابق گزشتہ سال چین کے انتہائی امیر افراد کی تعداد 1877 تھی جو اس سال بڑھ کر 2056 ہو گئی۔ سروے رپورٹ کیمطابق چین کے امیر ترین افراد میں اول نمبر پر 62 سالہ وانگ جیان لنگ ہیں جو ایک پراپرٹی گروپ کے مالک ہیں، ان کی دولت 32.1 بلین ڈالر ہے جو گذشتہ سال سے 2 فیصد کم ہوئی ہے۔ دوسرے نمبر پر بعد علی بابا گروپ کے بانی جیک ما ہیں جن کی دولت 30.1 بلین ڈالر ہے۔ تیسرے نمبر پر آن لائ

ن گیمنگ اور مواصلاتی کمپنی کی مالک پونی ما ہیں جنکی دولت 24.6 بلین ڈالر ہے۔ اس سال چین کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہونیوالے انوسٹمنٹ کمپنی کے مالک یاؤ زھنہاؤ کا معاملہ سب سے پراسرار ہے جو یکدم 200 افراد کو کراس کرتے ہوئے اوپر آئے ہیں انکی دولت میں ایک سال میں نو گنا اضافہ ہوا ہے جو اب 17.2 بلین ڈالر پر مشتمل ہے اور ان تمام افراد میں کوئی بھی ٹیکس ڈیفالٹر نہیں ہے اور نہ ہی کسی چینی بینک کا قرضہ دار ہے۔