چین: دریائے برہمپترا کا ایک معاون دریا جس کا پانی روک دیاگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 21:17 شام

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے تبت میں ایک پن بجلی منصوبے کیلئے برہمپترا دریا کے ایک معاون دریا کا پانی روک دیا ہے۔ چین کی خبر رساں ایجنسی ڑنہوا کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ وہ اس منصوبے سے بجلی پیدا کرے گا آب پاشی کیلئے پانی استعمال کریگا اس سے سیلاب پر قابو پانے میں مدد ملے گی لیکن انڈیا اور بنگلہ دیش کے علاقے میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے برہمپتر دریا چین سے نکل کر بھارت کے شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش اور آسام سے ہوتا ہوا بنگلہ دیش تک جاتا ہے پن ب
جلی کا یہ منصوبہ 2014ءمیں شروع کیا گیا جو 2019ءمیں مکمل ہو گا۔