سڑک کی مضبوطی کیلئے اس پر چادریں ڈال دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 19:55 شام

 

بیجنگ (شفق ڈیسک) ہمیں سردی لگے تو گرم کپڑے پہنتے ہیں یا کمبل میں گھس جاتے ہیں، لیکن چین میں تعمیراتی مزدوروں نے ایک سڑک کو سردی سے بچانے کیلئے اس پر 100 سے زائد گرم کمبل ڈال دیئے ہیں۔ اس منظر کی تصویریں انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ہیں جہاں یہ کثیر تعداد میں صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ رپورٹ کیمطابق سڑک پر کمبل ڈالنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ روڈ نئی تعمیر کی گئی ہے۔ سردی کے باعث اس میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ ہے جس سے یہ کمزور ہو جائیگی۔ چنانچہ کاریگروں نے اسے گرم رکھنے کیلئے اس پر رن

گ برنگے کمبل ڈال دیئے ہیں تاکہ اس کی تارکول اور کنکریٹ گرم رہے اور سڑک کی مضبوطی میں اضافہ ہو۔ کاریگروں کا یہ انوکھا عمل چینی صوبے شین ڈونگ کے شہر جینان میں دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کیمطابق یہ سڑک 2 لاکھ سکوائر میٹر پر محیط ہے جس پر 100 سے زائد کمبل ڈالے گئے ہیں جو تصاویر میں ایک خوبصورت نظارہ دے رہے ہیں۔