چین سے تعلق رکھنے والا بچہ اندھیرے میں ایسے دیکھتا ہے جیسے عام لوگ سورج کی روشنی میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 21:21 شام

 

چین (شفق ڈیسک) چین کے شہر ڈاہوا میں ایک ایسا بچہ رہتا ہے جو اندھیرے میں بلی کی طرح یعنی بالکل ایسے دیکھتا ہے جیسے عام لوگ روشنی میں دیکھتے ہیں۔ نونگ نام کے اس بچے کی آنکھیں بالکل نیلی ہیں۔ اسکی پیدائش پر اس کے والدین اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے تاہم ڈاکٹر نے بتایا کہ جیسے جیسے نونگ بڑا ہوگا، اس کی آنکھوں کا رنگ بھی ٹھیک ہوتا جائیگا۔ نونگ کو دیکھنے میں چونکہ کوئی دشواری نہیں ہوتی اس لئے اس کے والدین بھی آنکھوں کے رنگ کے بارے میں لاپرواہ ہوگئے۔ ایک بار نونگ کے استاد نے دیکھا کہ وہ سورج کی روشنی میں کھیلتے ہوئے آنکھیں سکیڑ لیتا ہے مگر کمرے میں ٹھیک رہتا ہے۔ اس نے نونگ سے پوچھا کہ شام کو اندھیرے میں وہ گیند پھینکنے پر کیچ پکڑ سکتا ہے؟ تو نونگ نے جواب دیا کہ ہاں وہ ایسا کر سکتا ہے۔ نونگ کے استاد نے اسکی صلاحیت کے بارے میں انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا تو بیجنگ کی ایک صحافی اس کا امتحان لینے پہنچ گئی۔ اس نے اس پر کمبل ڈال کر اور اندھیرے کمرے میں کاغذ پر سوال حل کرنے کو کہا، نونگ نے یہ تمام سوالات بہت آسانی سے حل کر لئے۔