سمارٹ فونز کے استعمال میں تیزی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 21:44 شام

 

چین (شفق ڈیسک) چینی سمارٹ فون منڈی میں مسلسل تیزی دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت 1 کھرب 4 ارب ڈالرز چین میں 31 ارب 70 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی۔ چینی سمارٹ فون کی منڈی میں مسلسل تیزی، رواں سال کی تیسری ششماہی میں دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت 1 کھرب 4 ارب ڈالرز جبکہ چین میں سمارٹ فونز کی فروخت 31 ارب 70 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کیمطابق جرمنی کے شہر نرن برجر میں واقع مارکیٹ ریسرچ ادارہ جی ایف کے گروپ نے دنیا بھر میں موبائل فون کی فروخت کے حوالے سے رپورٹ ج

اری کی جسکے مطابق رواں سال کی تیسری ششماہی میں چین میں سمارٹ فونز کی منڈی میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں سمارٹ فون کی منڈی کو فروع دینے کی اہم قوت بن رہی ہے۔ رپورٹ کیمطابق رواں سال کی تیسری ششماہی میں دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت 1 کھرب 4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے اور چین میں سمارٹ فونز کی فروخت کی رقم 31 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔