ایک سو چھیالیس کلو گرام وزنی 11 سالہ لڑکے کا وزن کم کرنے کیلئے آگ سے علاج

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 22:00 شام

چین (شفق ڈیسک) شمال مشرقی چینی صوبے جلین کے شہر چانگچن کے چانگچن کانگڈا ہسپتال میں 11 سال کے 146 کلو گرام وزنی لڑکے کا وزن کم کرنے کیلئے ایک عجیب و غریب طریقے سے علاج ہو رہا ہے۔ 11سالہ لی ہانگ کا وزن ایک بیماری کے باعث 3 سال کی عمر میں تیزی سے بڑھنا شروع گیا تھا۔ اب لی ہانگ کا علاج فائر کپنگ یا فائر تھراپی کہلانیوالے طریقہ علاج huo liao اور آکو پنچر سے کیا جارہا ہے۔ لی ہانگ کے علاج کی تصاویر دیکھ کر انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو گئیں ہیں۔ تصاویر میں لی ہانگ کے پیٹ پر جلتے ہوئے تولیے رکھے ہوئے دکھا

ئے گئے ہیں۔ تصاویر میں لی ہانگ کی علاج کراتے ہوئے چیخیں نکل رہی ہیں۔