پاناما لیکس کا فیصلہ؟ چینی نجومی نے بابا وانگا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 16:54 شام

بیجنگ (شفق ڈیسک) آج کل سب سے گرم خبر پانامہ لیکس بنی ہوئی ہے جسکا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ چکا ہے۔ ویسے تو تجزیہ نگار اور سیاسی ماہرین اپنے اپنے اندازے لگا رہے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ویب سائٹ کیمطابق چین کے ایک نجومی نے اپنے تئیں وقت سے پہلے پیشنگوئی کر دی کہ عدالت کا متوقع فیصلہ کیا ہوسکتا ہے۔ سی شومی نامی اس 82 سالہ نجومی جو پینٹر بھی ہے اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ علم نجوم اور علم الاعداد کا بہت ماہر ہے اور اس کے اب تک کے تمام اندازے درست ثابت ہوئے ہیں۔ ان سے ایک غیر ملکی م

یڈیا کے نمائندے نے سوال کیا کہ پاکستان میں پانامہ لیکس پر کیا فیصلہ آئے گا تو نجومی نے پر یقین لہجے میں حساب لگا کر بتایا کہ یہ فیصلہ اپوزیشن کیخلاف اور حکومت کے حق میں آئیگا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیڑھ سال بعد امریکہ کا صدر نہیں رہے گا، بھارت کے اندر تین ریاستیں بن جائینگی۔ جاپان میں پہلے سے زیادہ خوفناک سونامی آئیگا اور اگلے پانچ سالوں میں لوگ چاند کی سیر کو جانا شروع کر دیں گے۔