جدید دور کی جدید پارکنگ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 15:08 شام

بیجنگ (شفق ڈیسک) چین کے شہر چانگ چنگ میں جدید طرز کی کار پارکنگ متعارف کرا دی گئی ہے۔ چینی میڈیا کیمطابق فیرس ویل کی طرز پر بنائی گئی پارکنگ میں دو گاڑیاں کھڑی کرنیکی مختصر جگہ میں اوپر نیچے بارہ گاڑیاں پارک کی جا سکتی ہیں۔ آسمانی جھولا نما یہ پارکنگ نہ صرف مضبوط بلکہ خوبصورت بھی ہے۔ پارکنگ میں ایک سکینر بھی نصب کیا گیا جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ حجم کے اعتبار سے کس گاڑی کیلئے کونسی جگہ مناسب ہے۔